وزیراعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے 

وزیراعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چارسدہ کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ مہمند ڈیم کا دورہ بھی کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو نوشہرہ اور چارسدہ کے دورے کے موقع پر متعلقہ حکام سیلاب سے ہوئے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ مہمند ڈیم کا دورہ بھی کریں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف آج سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے تونسہ شریف جائیں گی اور متاثرین سے ملاقات کریں گی۔ 

مصنف کے بارے میں