کراچی میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں اور درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سیلابی ایمرجنسی کی صورتحال کے باعث سکول بند رکھے گئے۔ 
محکمہ تعلیم کے مطابق کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم صوبے کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 
محکمہ تعلیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ علاقے کی صورتحال دیکھ کر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سکول بند کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے تھے جس کے باعث درس و تدریس کا سلسلہ رک گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں