حکومت گیس کی قیمت میں اضافے پر کارروائی کرے: چیئرمین پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن 

حکومت گیس کی قیمت میں اضافے پر کارروائی کرے: چیئرمین پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن 

لاہور: پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے گیس کی قیمت میں اضافے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے 20 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پہاڑوں اور دور دراز دیہات میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ایل پی جی 270 روپے فی کلو میں بیچی جا رہی ہے اور بڑے شہروں میں ایل پی جی 240 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پرپہنچ گئی ہے لہٰذا حکومت فوری کارروائی کرے۔

مصنف کے بارے میں