دوست ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیے 

دوست ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خزانوں کے منہ کھول دیے 
سورس: File

ابوظہبی: پاکستان کے دوست ممالک متحدہ عرب امارات ،ترکی اور چین نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات  حکام نے رابطہ کیا ہے اور سیلاب متاثرین کی  فوری امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

آئی ایس پی آر  کے مطابق متحدہ عرب امارات  سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 20 طیاروں  میں امدادی ساما ن پاکستان پہنچائے گا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یواے ای کے دو طیارے امداد لے کر نور خان ایئربیس پہنچ چکے ہیں ۔ ترکی سے بھی 4 طیارے امداد لے کر ائے ہیں۔ یواے ای کا ایک طیارہ شام کو پہنچے گا۔ چین نے بھی 2 طیاروں میں امدادی سامان بھیجا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں