سیاسی سرگرمیاں 3 ماہ کیلئے معطل کی جائیں، شوکت ترین کی بات پر بہت افسوس ہوا: طاہر اشرفی 

سیاسی سرگرمیاں 3 ماہ کیلئے معطل کی جائیں، شوکت ترین کی بات پر بہت افسوس ہوا: طاہر اشرفی 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب و ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی بات سے بہت افسوس ہوا۔ پاکستان دیوالیہ ہوا تو سب کا نقصان ہوگا۔ یہ کوئی بات نہیں ہماری حکومت نہیں تو آئی ایم ایف معاہدہ ناکام بنا دو۔ آج فتویٰ دے رہے ہیں کہ ذخیرہ اندوز اور ناجائزہ منافع کمانے والے حرام کما رہے ہیں۔

راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ پیغام پاکستان علماء کانفرنس سے خطاب میں طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پیغام پاکستان ہر پاکستانی کا مسئلہ اور جیو اور جینے دو کا اصول ہے، ہم پر دہشتگردی اور شیعہ، سنی جنگ مسلط کی گئی جبکہ پاک فوج نے اس جنگ کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سیلاب میں مدد کرنے فوج اور علما نکلے لیکن وڈیرے نہیں نکلے ۔  سیلاب زدہ ہمارے بھائی مشکل میں ہیں بغیر تعصب کے مدد کو نکلنا ہوگا، جلد ایک معاہدہ لانچ کرنے والے ہیں جن میں خواتین کے حقوق کی بات ہوگی۔ آج نوابوں وڈیروں سے پوچھتا ہوں ملک سیلاب میں گھرا ہوا ہے آپ لوگ کدھر ہو، آج جن پر تنقید کرتے ہو وہی فوجی کندھے پر بکری اور دوسرے کندھے پر اپنے بھائی کو سوار کر رکھا ہے، خدارا جن سے ووٹ لیتے ہو ان کے لیے نکلو۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ  ریاست پہلے ہے جماعتیں اور سیاست بعد میں ہیں جو رات کو کروڑ پتی تھے صبح  سیلاب نے انکو زیرو بنا دیا ۔تمام سیاستدان تین ماہ کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیئے، سب ملکر علاقے تقسیم کریں اور امدادی کام کریں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی آگے بڑھیں۔ ناجائزہ منافع کمانے والوں کو چوکوں پر سزائیں دی جائیں۔

مصنف کے بارے میں