برف کے ایک ڈبے میں بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

برف کے ایک ڈبے میں بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

بیجنگ: یوں تو سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانے کا سوچنا بھی کچھ لوگوں پر کپکپی طاری کردیتا ہے، لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی توکچھ خطروں کے کھلاڑی فوراًتیار ہوجاتے ہیں۔

چین کے وسطی صوبےہونان میں واقع دنیا کے بلند اور طویل گلاس برج پر ایک خون جماد ینے والے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس مقابلے میں58 اور60سال کے 2 مقامی باشندوں’ چن کی کائی‘ اور’ جن سونگائو‘نے حصہ لیا۔

خون جما دینے والے اس مقابلے میں دونوں شرکاء کو برف سے بھرے ایک ڈبے میں سب سے طویل وقت تک بیٹھے رہنا تھا۔

مقابلے کے 123ویں منٹ میں’ جن سونگائو‘ہمت ہار کر اْٹھ کھڑے ہوئے جبکہ ’ چن کی کائی‘نے129منٹ تک ڈبے میں بیٹھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔