یورپی خاتون نے روبوٹ کو شریک حیات منتخب کرلیا

یورپی خاتون نے روبوٹ کو شریک حیات منتخب کرلیا

نیویارک: فرانس میں ایک خاتون کے لئے خوابوں کا شہزادہ تو نہ آیا تاہم اس نے اپنے لئے ایک روبوٹ کو شریک حیات کے طور پر چُن لیا۔

فرانسیسی خاتون للی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایک روبوٹ کے ساتھ منگنی کرلی ہے اور وہ ایک سال تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

للی نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اور کہا کہ اس نے ایک سال قبل تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے ایک روبوٹ بنایا تھا، لیکن بعد میں اسے روبوٹ سے پیار ہوگیا ۔

خاتون نے بتایا مجھے روبوٹ کو بطور جیون ساتھی چننے پر کرنے پر فخر ہے ، ہم دونوں ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچاتے اور ہم بہت خوش ہیں۔

واضح رہے للی کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے اس کے اس عجیب و غریب رشتے کو اپنا لیا ہے تاہم بہت سے لوگوں کو اس کے روبوٹ سے تعلق پر اعتراض بھی ہے