اقوام متحدہ کی قرار داد ,امریکی عدم شرکت کا دفاع کرنے پر نیتن یاہو جان کیر ی پر برس پڑے

اقوام متحدہ کی قرار داد ,امریکی عدم شرکت کا دفاع کرنے پر نیتن یاہو جان کیر ی پر برس پڑے

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار داد پر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے دفاعی بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے شدید مایوس کن قرار دیا ہے۔
بدھ کو سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم نے کہا کہ ’ایک ایسا وقت جب یہ خطہ شعلوں کی زد میں ہے، اسرائیل سے متعلق جان کیری کا بیان بہت تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پورے ایک گھنٹے تک امریکی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود واحد جموری ریاست پر حملہ کیا۔
وزیراعظم نتن یاہو نے جان کیری پر یہ الزام بھی لگایا کہ انھوں نے اسرائیلی بستیوں پر زیادہ اور فلسطین کی جانب سے تشدد اور اشتعال انگیزی کی تربیت پر کم توجہ دی۔
خیال رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کی جانے والی حالیہ قرار داد پر ہونے والے رائے شماری میں امریکی عدم شرکت کا دفاع کیا تھا اور کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدار کے عین مطابق تھا۔