دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کا قدرتی طریقہ علاج

دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کا قدرتی طریقہ علاج

صحت منددانت جسم کی مجموعی صحت کے لیے نہایت ضروری ہیں اور دانتوں کی پیلاہٹ اور کھردرا پن لوگوں میں ایک عام بیماری ہے۔ یہ پیلا پن کچھ عرصے بعد جم کر مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتا ہے، یہ سب منہ میں موجود بیکٹریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔
پیلاہٹ کے علا ج کے لیے باقاعدہ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے۔ تاہم کچھ قدرتی طریقوں سے آپ دانتوں کا علاج گھر پر بھی کر سکتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا: یہ ایک آزمودہ اور گھریلو ٹوٹکا ہے بیکینگ سوڈا دانتوں کی صفائی کے لیے نہایت کارآمد طریقہ علاج ہے، ایک چمچ سوڈا اسکو نمک میں شامل کریں ان کو مکس کریں اور برش پر لگا کر آہستہ آہستہ دانتوں پر ملیں چند دنوں کے اند راندر اس کے نتائج آنا شروع ہو جائےں گئے۔
سٹرابری اور ٹماٹو: بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پھلوں کے ذریعے بھی دانتوں کا علاج ممکن ہے، سٹرابری ، ٹماٹو،اورنج،لیموں یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں، ان پھلوں کو دانتوں پر رگڑنے سے نہایت اعلیٰ نتائج برآمد ہوتے ہیں ایسا کرنے سے پہلے کو بیکنگ سوڈا میں شامل کر پانی گرم کریں اور پھر دانتوں پر ملیں
انجیر: روزانہ سردیوں میں انجیر کے تین یا چار دانے کھانے سے بہت اچھے نتائج برامد ہوتے ہیں لیکن ان کو آہستگی چبائیں یہ آپکو دانتوں کی صفائی میں مدد دے گی۔
دانتوں کو نرم برش کے ساتھ باقاعدگی سے صاف کریں،مسوڑھے اور دانتوں کے درمیان والی جگہ کو ضرور صاف کریں،کھانے کے بعد کھانے کے ٹکروں کو دانتوں سے ضرور نکالیں۔صحت مند دانت خوبصور تی کی علامت ہیں۔