لاہور،بنوں اور چارسدہ کے مختلف علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف پولیس کاسرچ آپریشن

لاہور،بنوں اور چارسدہ کے مختلف علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف پولیس کاسرچ آپریشن

لاہور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکے لیئے پولیس کا سرچ آپریشن ،،،شناختی قوائف نہ مکمل ہونے پرمتعددافراد کو کو حراست میں لے لیا گیا.  دوسری جانب بنوں میں سپیشل پولیس فورس نے مبینہ دہشتگرد عمر ایاز عرف امیر کو گرفتار کرلیا ،جبکہ شبقدر میں سرچ آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.لاہور کے علاقے نولکھا، لاری اڈہ، شفیق آباد، لوئر مال اور بھاٹی گیٹ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا.شہریوں کے شناختی کوائف کی چیکنگ کی گئی.  آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کیے گئے.پولیس نے کوائف کی عدم دستیابی پر بیس افراد کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی.

دوسری جانب بنوں کے علاقے بکا خیل میں سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد عمر ایاز عرف امیر کو گرفتار کرلیا ،ملزم پولیس تھانوں پر میزائل حملوں اور دہشگردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے، ادھر ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں35مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،،جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے.

مصنف کے بارے میں