گوجرہ کے شہری ہوجائیں ہوشیار: گدھوں کے گوشت کی فروخت ، مکروہ، دھندہ منظرعام پر آگیا

گوجرہ کے شہری ہوجائیں ہوشیار: گدھوں کے گوشت کی فروخت ، مکروہ، دھندہ منظرعام پر آگیا

گوجرہ کے شہری ہوجائیں ہوشیار ۔شہر میں 36 گدھوں کا گوشت فروخت کردیا گیا. پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 36گدهوں کی کهالیں برآمد کر لیں۔  گرفتار ملزمان نے گدھوں کا گوشت شہر میں فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ۔
شہر میں 36 گدھوں کاگوشت،دوکانوں پر فروخت ہو چکا ہے۔ مونگی بنگلہ پولیس اور ظفرچوک پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران  کھالیں فروخت کے لئے لے جانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ ان کے 5 ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 36گدهوں کی کهالیں برآمد ہوئی ہیں،دوران تفتیش ملزمان نے گدھوں کا گوشت فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں