چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

اسلام آباد :  چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آج (جمعہ کو) اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکل( ہفتہ کو)اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے سٹاف اور افسران سے خطاب کرینگے۔

سٹاف اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا الوداعی خطاب سننے کے لئے ہرصورت تقریب میں شرکت کریں۔ ملک کے 25ویں نامزد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی صدر مملکت ممنون حسین ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ تقریب میں عدالت عظمیٰ کے ججز سرکاری افسران، اٹارنی جنرل اور دیگر سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں