قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی فیلڈنگ کے دوران گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے

 قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی فیلڈنگ کے دوران گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے

میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی فیلڈنگ کے دوران گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے اظہر علی زیادہ چوٹ سے محفوظ رہے تاہم وہ درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے. میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران 109 ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ یاسر شاہ کے اوور کی پانچویں گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے لیگ سائیڈ پر زوردار شارٹ کھیلی جو سیدھی شارٹ لیگ پر کھڑے اظہر علی کے سر پر لگی اور اظہر علی زخمی ہو کر زمین پر گر گئے.ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے اظہر علی زیادہ چوٹ سے محفوظ رہے تاہم وہ درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ میتھیو ویڈ کی جانب جانب سے اظہر علی سے معذرت کی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

اظہر علی کے ہیلمٹ سے لگنے کے بعد گیند وہاب ریاض کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی تاہم آئی سی سی قوانین کے مطابق میتھیو ویڈ آؤٹ قرار نہیں پائے۔آئندہ برس لاگو ہونے والے آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق اس طرح کا کیچ بلے باز کو پویلین رخصت کر دے گا۔

مصنف کے بارے میں