کپتان نے ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی

 کپتان نے ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی

اسلام آباد: کپتان نے ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی ۔ عوامی رابطہ مہم کا پلان تیار کرلیا ۔  آج کراچی پہنچیں گےجبکہ سات جنوری سے مختلف شہروں میں جلسہ کرکے کارکنوں کا جوش بھی بڑھائیں گے ۔

چیئر مین پی ٹی آئی آج تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں قیام کے دوران عمران خان شوکت خانم اسپتال کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔
جبکہ معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کریں گے ۔اس کے علاوہ وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نےعمران خان کے جنوری کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان سات جنوری کو ہنگو ، چودہ جنوری کو ڈی جی خان جبکہ پندرہ جنوری کو بہاولپور میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ عمران خان  ان جلسوں میں پاناما کے حوالے سے پی ٹی آئی کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں