پولیس کے خلاف بھکاری ایکشن میں،مظالم سے تنگ ایک بھکاری کا آئی جی سندھ کو خط

پولیس کے خلاف بھکاری ایکشن میں،مظالم سے تنگ ایک بھکاری کا آئی جی سندھ کو خط

کراچی: پولیس کے رویے سے تنگ ایک بھکاری نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، اہلکاروں کے مظالم سے نجات دلانے کی اپیل کی۔بھکاری نے آئی جی سندھ سے متعلقہ اہلکاروں کے تبادلے کا بھی مطالبہ کردیا۔ پولیس کے خلاف بھکاری ایکشن میں آگئے، ایک فقیر نے آئی جی سندھ کو درخواست لکھ دی، فقیر نے اپنے خط میں پولیس اہلکاروں کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے ایک ایک چوک پر تین تین اہلکار ہوتے ہیں۔

ان اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے، کیونکہ یہ بھکاریوں کو بے جاتنگ کرتے ہیں خط میں کہا گیا کہ پولیس اہلکارڈیوٹی کرنے کی بجائے بوڑھے اور معذور بھکاریوں کو تنگ کرتے ہیں،انہیں چوک پر بھیک بھی مانگنے نہیں دیتے۔خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس اہلکارشہر کے اہم چوراہوں پرمنظور نظر فقیروں کو کھڑا رہنے دیتے ہیں جبکہ باقی لوگوں کو دوسری جگہ بھیج دیتے ہیں۔ جہاں بھیک بھی نہیں ملتی۔

خط لکھنے والے فقیر نے آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو حکم دا جائے کہ فدوی کو تنگ نہ کیا جائے۔ بھکاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس اہلکار اسے ایسے چوراہوں پر جانے کو کہتے ہیں جہاں اسے کوئی بھیک نہیں دیتا۔بھکاری نیاپنی درخواست میں آئی جی سندھ سے تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن اوران کے تبادلے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں