کشتواڑ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے

کشتواڑ: کشتواڑ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔سکارپیو گاڑی کو اشتیاری روڈ پر حادثہ پیش آیا سات افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ادھرپٹن میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کرڈالا جبکہ اننت ناگ میں اسکوٹی کی زد میں آکر کمسن بچی زخمی ہوئی ۔

سرینگر مظفر آباد شاہراہ پرگوپن گلی ہانجی ویرہ پٹن کے مقام پرکسی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لاکر زوردار ٹکر ماردی۔عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوارمنظور احمد ولد عبدالسلام ساکن شالہ بگ گاندربل خون میں لت پت گر پڑا ۔ اسے فوری طور صورہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ادھر اننت ناگ بٹہ پورہ کھنہ بل علاقے میں ایک اسکوٹینے راہ چلتی کمسن بچی ثناء جان دختر محمد یوسف شیخ کو ٹکر مار کر بری طرح سے زخمی کردیا۔بچی کو پہلے ضلع اسپتال اننت ناگ اور بعد میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ سرینگر منتقل کیا گیا

مصنف کے بارے میں