دبئی میں ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے،رپورٹ

دبئی میں ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے،رپورٹ

د بئی : دبئی مرکز شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی میں ہر ساڑھے تین گھنٹے میں ایک بچے کی پیدائش ہو رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے دبئی میں کھولے جانے والے نئے انٹر نیشنل فر ٹیلٹی سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دبئی کے مقامی افراد کے بچوں کی پیدائش کی شرح سے غیر ملکی افراد میں بچوں کے پیدائش کی شرح 3فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ابوظہبی میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ حاملہ خواتین کے آپریشن کئے گئے ۔واضح رہے کہ دبئی ابو ظہبی کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی وجہ سے دوران حمل شرح اموات نہ ہونے کے برابر ہے۔