پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت یافتہ اور تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت یافتہ اور تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے تاہم اب کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے۔ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت یافتہ اور تیار ہے،ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جمعرات کو اٹک کے قریب بہادر رینجرز کے دورہ کے دوران پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں فجر الشرق ون کے معائنہ میں فوجی افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر( کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں فجر الشرق ون کا معائنہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کے اعلی پیشہ وارانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت یافتہ اور تیار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے تاہم اب کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے جب کہ اب جنگ کی نوعیت تبدیل ہوچکی ہے اور براہ راست لڑائی کو فوقیت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ہماری کامیابیوں کو مثال کے طور پر لیا جاتا ہے جب کہ مشترکہ مشقیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا ذریعہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں شرکت پر اردن آرمی کا شکریہ ادا کیا، انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کی افواج میں تربیت کیلئے ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ کرنے سے متعلق یہ دو ہفتوں کی طویل مشقیں تھیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کامیاب مشقوں کے انعقاد پر شرکاء کو مبارکباد دی اور فوج کی جانب سے پیش کی گئی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کے اعلی معیار کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ وارانہ مہارت بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر اردن کے دستے کی مشقوں میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی حصہ لیتے رہیں گے،بعد میں آرمی چیف نے ان مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی کامیاب مشقوں کے انعقاد پر آرمی چیف نے شرکاء کو مبارکباد دی اس سے قبل ٹرینگ ائریا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ٹی اینڈ ای لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا جی او سی سپیشل سروسز گروپ بھی اس موقع پر موجود تھے.

مصنف کے بارے میں