اگر آپ بھی پوری دنیا کی سیر بالکل مفت کرنا چاہتے ہیں تو اس آدمی کی کہانی پڑھ لیں۔۔۔

اگر آپ بھی پوری دنیا کی سیر بالکل مفت کرنا چاہتے ہیں تو اس آدمی کی کہانی پڑھ لیں۔۔۔

اگر آپ بھی پوری دنیا کی سیر بالکل مفت کرنا چاہتے ہیں تو اس آدمی کی کہانی پڑھ لیں۔

ڈنمارک کے شہری ٹورب جورن پیڈرسن نے بالآخر یہ طریقہ ڈھونڈ نکالا ہےجس سے آپ بالکل فری دنیا کے ہر ملک کی سیر کر سکتے ہیں ۔ ٹورب جورن گزشتہ تین سال کے دوران 122ملکوں کی سیر کرچکے ہیں اور انہوں نے یہ تمام سیر وسیاحت بالکل مفت کی ہے۔ انہوں نے یہ سفر مفت کیسے کیا؟۔۔۔

مال بردار بحری جہازوں کے زریعے! ا ٹورب جورن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر مفت کرنے کے لئے انہوں نے چار اصول مقرر کئے: وہ ہوائی سفر نہیں کریں گے، کسی بھی ملک میں 24 گھنٹے سے کم قیام نہیں کریں گے، بددیانتی نہیں کریں گے اور جب تک ساری دنیا کی سیر نہ کرلیں گھر واپس نہیں آئیں گے۔ وہ بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے خیرسگالی سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی بڑے فلاحی ادارے کے لئے کچھ خدمات سرانجام دینے پر تیار ہوں تو لوگ آپ کی بات سننے اور آپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ وہ بین الاقوامی سفر کے لئے مال بردار بحری جہازوں پر نظر رکھتے ہیں اور انہیں آپریٹ کرنے والی کمپنیوں کو اپنی درخواست بھیجتے ہیں۔ ٹورب جورن کا کہنا ہے کہ مال بردار بحری جہازوں پر سفر کا موقع حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔

ہزاروں لاکھوں کنٹینر لیجانے والے ان بحری جہازوں پر مسافروں کو لیجانا پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ عملہ انہیں غیر ضروری بوجھ اور اضافی ذمہ داری تصور کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ یہ مشکل ہے لیکن اگر آپ ثابت قدمی سے کوشش کرتے رہیں تو مال بردار بحری جہاز پر سفر کرنے کا موقع آپ کو ضرور مل سکتا ہے

مصنف کے بارے میں