کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال آخری ریلیز ہونے والی کونسی پاکستانی فلم ہے؟

 کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال آخری ریلیز ہونے والی کونسی پاکستانی فلم ہے؟

لاہور : 2016ءکی آخری فلم ”جذبہ“ جمعہ 30 دسمبر کو پورے پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ یہ فلم16دسمبر کو ریلیز ہونا تھی مگرچند ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی۔

پروڈیوسر اسد جاوید نے کہا کہ فلم کی بھرپور کامیابی کےلئے بڑے لیول پر پبلسٹی کی جا رہی ہے، عوام حب الوطنی پرمبنی فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا ضرور رخ کریں۔

فلم کے رائیٹرابرارحبیبی ہیں جبکہ کاسٹ میں ہیرو ببرک شاہ، ہیروئن حناممتاز، بابرخان، فریال رانا، شیراز سکندر،عثمان، شفیق راجہ، شاہد ہاشمی، سلیم البیلا، سمیع ودیگر شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں