انوشکا شرما کی منگنی کس کیساتھ اور کہاں، سب پتا چل گیا؟

انوشکا شرما کی منگنی کس کیساتھ اور کہاں، سب پتا چل گیا؟

اتراکھنڈ: بالی ووڈ میں ایک اور جوڑی کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی ہے۔انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی جلد منگنی متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق اتراکھنڈ کے علاقہ نریندرا نگر میں منگنی کی یہ تقریب ہوگی۔ اس سلسلے میں ہوٹل آنندامیں تیاریاں مکمل ہورہی ہے۔ دونوں کی منگنی سے متعلق میڈیا میں ابھی کوئی بڑی تصدیق نہیں ہوسکی مگر پھر بھی لوگوں کی بڑی تعداد کو وہاں مدعو کیاگیاہے۔

امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ منگنی کی اس تقریب میں بچن کے گھرانے کے افراد سمیت امبانی اور کپور خاندان کے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کئی برس سے ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں۔ دونوں کے درمیان  کچھ عرصے قبل علیحدگی کی خبریں بھی آئیں تاہم اب ایسا کچھ نہیں اور یہ تعلق رشتے میں تبدیل ہونے جارہاہے۔

مصنف کے بارے میں