نومبرمیں یوریا کھاد کی کھپت میں112 فیصد اضافہ

نومبرمیں یوریا کھاد کی کھپت میں112 فیصد اضافہ

لاہور: ایک ماہ میں یوریا کھاد کی کھپت 112 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 64 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

این ڈی ایف سی کے مطابق نومبر میں کسانوں نے 32 فیصد زائد ڈی اے پی کھاد خریدی اور ایک ماہ میں اس کی کھپت 6 لاکھ 31 ہزار ٹن رہی۔ ماہرین کے مطابق یوریا کھاد بنانے والی کمپنیوں نے اپنا پرانا اسٹاک ختم کرنے کے لئے اس کی قیمتیں کم کر دی ہیں اور اس وقت مقامی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی اوسط قیمت 1200 روپے سے 1280 روپے فی بیگ کے حساب سے چل رہی ہے۔

یہی وجہ کہ کسان ربیع سیزن میں یوریا کھاد اور ڈی اے پی کھاد کی جم کر خریداری کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں