”موروثی سیاست کی گونج“ جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ اس لیے دیا کہ۔۔ عمران خان نے عجیب منطق پیش کر دی

”موروثی سیاست کی گونج“ جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ اس لیے دیا کہ۔۔ عمران خان نے عجیب منطق پیش کر دی

اسلام آباد: جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کے بعد این اے 54کا ضمنی الیکشن انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے.

تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے علی ترین کو ٹکٹ دینے کی عجیب منتطق بیان کردی ہے، عمران خان کے مطابق علی ترین کو ٹکٹ علاقائی سیاست کی ضرورت کے تحت دیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب ہم کسی بھی حلقے میں ٹکٹ دیتے ہیں تو حلقے میں سب سے بہترین امیدوار ہوتا ہے ، اسے ٹکٹ دیتے ہیں ۔ ہم نے اس حلقے میں چیک کیا ہے علی ترین سے زیادہ بہترین کوئی بھی امیدوار نہیں ہے۔ان کا بیٹا الیکشن لڑنا بھی نہیں چاہتا ، وہ تو آکسفورڈ میں کورس کررہا ہے۔ اسے اس لئے لائے ہیں کیوں کہ مقامی لوگ چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن لڑے۔

یہ ہماری ضلعی سیاست کا مروجہ طریقہ کار ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موروثی سیاست یہ ہے کہ اس وقت ڈسکس کیا جارہا ہے کہ مریم نواز شریف پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن جائیں گی ، شہباز شریف کو وزیر اعظم ، حمزہ شہباز کو صدر اور نواز شریف کو قائد اعظم کی جگہ رہبر بنا دیا جائے گا اور موروثی سیاست یہی ہے۔ یہاں میرٹ ہے کیوں کہ ہمارے پاس جہانگیر ترین کے بیٹے کے علاوہ کوئی بھی نہیں ہے ، انہیں بھی شہباز شریف اور مریم نواز کے علاوہ کوئی بھی کام کا بندا نہیں ملتا۔ ایک دیہاتی علاقے کا الیکشن مختلف ہے، دیہاتی اور ضلعوں کی سیاست باقی ملک سے مختلف ہے۔