کرپشن الزامات پر گرفتار مزید دو سعودی شہزادے رہا

کرپشن الزامات پر گرفتار مزید دو سعودی شہزادے رہا

ریاض: غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے مزید 2 شہزادوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔رہائی پانے والوں میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں دونوں شہزادوں کو معاہدے پر رضا مندی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

یاد رہے دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرماں روا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں جبکہ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ زیر حراست ہیں۔ شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی رہائی سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں