زلمی اسکول لیگ کا بڑا فائنل مقابلہ 2جنوری کو پشاور میں منعقد ہوگا

زلمی اسکول لیگ کا بڑا فائنل مقابلہ 2جنوری کو پشاور میں منعقد ہوگا

پشاورزلمی اسکول لیگ میں پشاور بلوز اور مالاکنڈ یلوز بازی لے گئے . زلمی اسکول لیگ کا بڑا فائنل مقابلہ دو جنوری کو پشاور میں منعقد ہوگا.دونوں شہروں کے طلبا اپنی ٹیم کو اسپورٹ کرنے کو بے تاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں زلمی اسکول لیگ کا میلہ  سجا ہوا ہے جس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی لاجواب پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ زلمی سکول لیگ میں پشاوربلیوز نے مالاکنڈ بلیوزجبکہ مالاکنڈ یلوز نے بنوں بلیوز کوشکست دےکرفائنل کےلیےکوالی فائی کیا۔


لیگ کا فائنل دو جنوری کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوگا۔