امریکا اور ترکی نے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا

امریکا اور ترکی نے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا

انقرہ: ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی شہریوں پر عائد کردہ ویزا پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ امریکا نے بھی ترک شہریوں کیلئے ویزے کا اجرا بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ہنگامی حالات کے دوران مقامی اور امریکی شہری کی انقرہ میں گرفتاری کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد دونوں ملکو ں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو ویزہ دینے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں