شریف خاندان کیخلاف عمران خان آج پریس کانفرنس میں مزید انکشافات کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج شریف خاندان کے خلاف مزید انکشافات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما اور اقامہ کرپشن کے پہاڑ کا ایک ذرا سے حصہ ہیں۔

 

عمران خان نے کہا کہ وہ آج شریف خاندان کے خلاف مزید انکشافات کریں گے اور بتائیں گے کہ کس طرح شریف خاندان نے دولت لوٹی اور بیرون ملک منتقل کی۔

 

 

یاد رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا جس کے باعث وہ رکن قومی اسمبلی اور وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں