ٹیکس انتطامیہ نے گل پانڑہ کونوٹس جاری کر دیا

ٹیکس انتطامیہ نے گل پانڑہ کونوٹس جاری کر دیا

لاہور:پاکستانی شو بز کی دنیا کے ستاروں کے چاہنے والوں کی تعداد تو بہت ہے ۔اور پاکستان میں ان کو خاص مقام بھی حاصل ہے تاہم ان معروف ستاروں کی کئی بار ایسی حرکات سامنے آجاتیں ہیں جس سے ان کے چاہنے والوں کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں ، ایسا ہی کچھ کیا ہے پاکستانی معروف گلوکارہ گل پانٹرہ نے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس انتظامیہ نے معروف پشتو گلوکارہ گل پنڑہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعدد نوٹسز جاری کرنے کے بعد آخری نوٹس جاری کردیا ۔گلوکارہ کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے اور ٹیکس جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کا گھر اور گاڑی تحویل میں لیے جانے کا امکان ہے ۔

مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گل پنڑہ کی آمدن کروڑوں میں ہے اور انہوں نے ٹیکس کی مد میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں کیا جس کے باعث انہیں گزشتہ ماہ نوٹس بھجوایا گیا ۔

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاور نے کچھ عرصہ قبل اپنی انکوائری مکمل کی تو اس میں ان کے کروڑوں روپے کی آمدن کا پتہ چلا ،یہ بھی معلوم ہوا کہ گلو کارہ کو متعدد نوٹسز بھی جاری ہوئے کہ وہ اپنی اس آمدن کا جواب دیں ۔