کرکٹر حماد اعظم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کرکٹر حماد اعظم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

راولاکوٹ:پاکستانی کرکٹ کے درخشندہ ستارے اور معروف کرکٹر حماد اعظم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔ ان کی شادی کشمیری دو شیزہ  کے ساتھ انجام پا گئی ہے ۔ حماد اعظم کی دعوت ولیمہ میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سابق صدر ریاست سمیت مختلف مکاتب فکر کی شرکت ۔

راولاکوٹ کے نواحی علاقے "ریڑھ بن" سے تعلق رکھنے والی انعم الطاف حماد اعظم کی جیو ن ساتھی بنے گی ۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،سابق وزیرا عظم و سابق صدرِ آزاد کشمیر محمد یعقوب خان ،راولپنڈی نسیم خان سدوزئی ،آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس ،کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر عابد خورشید جے کے ایل ایف کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ انور اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر مکاتب فکر نے شرکت کی ۔

حماد اعظم کی بارات کا بینڈ باجے کے ساتھ بھرپور استقبال کیا گیا ۔انعم الطاف مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر متحدہ عرب امارات کے صدر الطاف خان کی بیٹی ہیں ۔