بلوچستان سے افغان خفیہ ادارے کا مشتبہ سہولت کار گرفتار

بلوچستان سے افغان خفیہ ادارے کا مشتبہ سہولت کار گرفتار

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹئیر کور اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے موسیٰ کالونی اور سنگن کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں افغان خفیہ ادارے کے مشتبہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سنگن میں آپریشن کے دوران ایف سی نے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسداد اسلحہ مہم کے دوران سبی، تلی اور ڈیرہ مراد جمالی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر اسلحہ ایف سی کے حوالے کیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں