پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث ڈرا

میلبرن: پاکستان آسٹریلیا انڈر19سیریز کا دوسرا ون ڈے بارش کے باعث ڈرا ہو گیا. سیریز میں پاکستان جونئر ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے.

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ایرون ہارڈی نے 85رنز کی اننگ کھیلی . پاکستان کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کینگروز بلے بازوں کو پویلین بھیجا.جواب میں قومی ٹیم کو بارش کے باعث38اوورز میں 206 رنز کا ہدف دیا گیالیکن مہمان ٹیم نے 12 اوور کی اننگ کھیلی تو بارش پھر میدان میں آ گئی .جس کے باعث میچ بنا کسی نقصان کے ختم کر دیا گیا. تین ون ڈے میچز کی سیرز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے.