پرویز مشرف کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے :نواز شریف

پرویز مشرف کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے :نواز شریف

لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بہا نہ بنا کر باہر بیٹھے ہوئے ہیں .

وہ بہادر ہیں تو پاکستان آ کر کیسز کا سامنا کریں ۔نواز شریف نے جاتی امرا میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد انہوں نے اپنے والد کی قبر پر حاضری دی اور پھر کچھ وقت کارکنوں کے ساتھ گزارا ۔

لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کو بہت جلد کٹہرے میں لائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے ۔