پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

اسلام آباد:شہر اقتدار سے آنے والی خبروں کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ارسال کردہ سمری میں پٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے 58 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کر دی گئی۔

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز گئیہ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے 58 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 49 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 83 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں