اسحاق ڈار پاکستان اور دبئی میں نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، عمران خان

اسحاق ڈار پاکستان اور دبئی میں نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایک اور این آر او لینے کیلتے کوشش کی جا رہی ہے۔ جب یہ کہتے ہیں جمہوریت بچا رہے ہیں تو انہوں نے چوری بچانا ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور قرضوں میں ڈبویا جا رہا ہے اور یہ چند لوگ ہیں جو مل کر اس ملک کو لوٹ رہے ہیں کہتے ہیں نوازشریف نظریہ ہے مطلب یہ سب کرپشن کے نظریے پر اکٹھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان اور دبئی میں نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں جنہیں ملک سے نکالنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کا جہاز دیا گیا جبکہ امریکا میں ان کا فرنٹ مین سعید شیخ ہے۔

 عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 1981 سے 2002 تک اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس ہی نہیں دیا اور 2007  میں اسحاق ڈار کے اثاثے 91 لاکھ کے دکھائے گئے جبکہ پھر پتا چلا کہ اسحاق ڈار کے بیٹوں کے دبئی میں 2 ٹاور ہیں ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کی 11 کمپنیز دبئی میں ہیں اور ٹیکس چوری کیلئے ایک چیریٹی بنائی جبکہ ایک کمپنی ایچ ٹی ایس کے دبئی میں 52 ولاز ہیں۔ ان کے پاس ترکی سے لاکھوں درہم کمپنی میں آ رہے ہیں۔ اسکا مطلب دیگر ملکوں میں بھی کمپنیاں ہیں۔

عمران خان نے اسحاق ڈار کے استعفیٰ کے بعد نئے وزیر خزانہ کی تقرری نہ ہونے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے نیا وزیر خزانہ نہیں بنایا بلکہ ایڈوائزر لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا کنٹریکٹ 15 ارب ڈالر کا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایل این جی کنٹریکٹ کنفیڈنشل کنٹریکٹ ہے۔

انہوں نے سوال کیا کیا پبلک کے پیسے پر بھی کوئی کنفیڈنشل کنٹریکٹ ہوتا ہے؟۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پورا مافیا ہے اور اب چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں