بھارتی کرکٹرز انوشکا شرما کو کس نام سے پکارتے ہیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بھارتی کرکٹرز انوشکا شرما کو کس نام سے پکارتے ہیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نئی دہلی :  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور اب ویرات کوہلی میدان میں واپسی کر رہے ہیں تاہم ان کے بارے میں نئے نئے انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ویرات کوہلی کے ساتھی کرکٹرز نے انوشکا کو نئے نام سے پکارنا شروع کردیا ہے اور کوہلی کے قریبی دوست یووراج سنگھ نے انسٹا گرام پر دونوں کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے انوشکا کو نئے نام سے مخاطب کیا ہے۔

یووراج نے ممبئی میں ہونے والے استقبالیے کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ دونوں کی زندگی کی پارٹنر شپ ہمیشہ رہے اور چیکو اور ’روزی پابھی (بھابھی) کے لیے ڈھیر سارا پیار‘۔

b2a0a6b51f3a569d3bed1a4cd6d07939

یاد رہے کہ استقبالیے کی دونوں تقاریب میں نامور کرکٹرز، بالی وڈ شخصیات سمیت خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی جب کہ اب انوشکا ویرات کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوچکی ہیں۔