عائشہ گلالئی کی سیما انوار سے ملاقات ،پارٹی میں شمولیت کی دعوت

عائشہ گلالئی کی سیما انوار سے ملاقات ،پارٹی میں شمولیت کی دعوت

لاہور: تحریک انصاف کی ناراض رہنما عائشہ گلالئی نے نیا مشن بنا لیا ۔عائشہ گلالئی کی لاہور میں پارٹی کی سینئر ترین رہنما سیما انوار سے ملاقات  اور  پارٹی کے ناراض اراکین کی لسٹ مانگ لی ۔ ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔

تحریک انصاف کی باغی خاتون رہنما عائشہ گلالئی متحرک  ہو گئی ۔پی ٹی آئی کی خواتین کوتوڑنے کے لئےرابطے بڑھادئیے ۔لاہور میں سیما انوار سے ملاقات کی اور پارٹی کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش بھی کر دی ۔
ویڈیو میں عائشہ گلالئی نے اپنی نئی پارٹی کا نام بھی بتا دیا ۔ساتھ ہی دعوی کیا کہ آدھی پی ٹی آئی ان کے ساتھ آجائے گی ۔ملاقات پر سیما انوار کا موقف ہے کہ عائشہ گلالئی نےتحریک انصاف کےناراض کارکنوں کی فہرستیں مانگیں انہوں نے کہا عائشہ گلالئی نے مخصوص نشستوں سمیت اہم عہدے کی آفر کی ۔لیکن تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو دھوکا نہیں دے سکتی۔