مشرف میں دم ہے تو واپس آئیں اور عدالتوں کاسامنا کریں، نوازشریف

مشرف میں دم ہے تو واپس آئیں اور عدالتوں کاسامنا کریں، نوازشریف

لاہور: صدر ن لیگ نوازشریف نے کہا ہے مشرف کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا۔پرویز مشرف میں دم ہے تو واپس آئیں اور عدالتوں کاسامنا کریں۔

جاتی عمرا میں کارکنوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا مشرف کے معاملے پر عدلیہ کو جگانا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے قائد نے سابق صدر کوبزدلی کا طعنہ دیا اور کہا اگر وہ واقعی بہادر ہیں تو وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔سابق وزیراعظم نے اپنی رہائش گاہ میں گیارہویں شریف کے ختم کا اہتمام کیاجس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔