مسلم لیگ ق کا بھی عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

مسلم لیگ ق کا بھی عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

لاہور: عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کیلئے مسلم لیگ ق کی قیادت نے بھی اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین ، پرویز الہی ، کامل علی آغا اور چوہدری ظہیر اے پی سی میں شریک ہوں گے۔

 عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کیلئے مسلم لیگ ق کی قیادت نے بھی اعلان کر دیا ۔ذرائع کے مطابق  چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی اے پی سی میں شریک ہوں گے ۔ان کے علاوہ مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا اور چوہدری ظہیر بھی اے پی سی میں شریک ہوں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ  چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو انصاف ملنا چاہیے ۔ باقی جماعتوں کی قیادت کو بھی اے پی سی میں خود شریک ہونا چاہیے ۔