اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کا ایک مکان اور ہوٹل مسمار کر دیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کا ایک مکان اور ہوٹل مسمار کر دیا

مقبوضہ النقب:  قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کا ایک مکان اور ایک ہوٹل مسمار  کر  دیئے۔

 اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بھاری مشینری کے ساتھ جزیرہ النقب کے المشاش قصبے پر دھاوا بولا اور وہاں پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرڈالا۔ اس کے علاوہ الزرنوق قصبے میں گھس کر فلسطینی شہریوں کا قائم کردہ ایک چھوٹا ہوٹل غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔

فلسطینی تجزیہ نگار خالد ابو خرمہ نے خبر رساں ادارے صفا کو بتایا کہ صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے المشاش اور الزرنوق قصبوں میں دھاوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھی زدو کوب کیا۔

صہیونی فوج نے المشاش میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کو غیرقانونی قرار دے کر اسے مسمار کرڈالا۔

مصنف کے بارے میں