سیف علی خان کی فیملی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

سیف علی خان کی فیملی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی : بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان سیف علی خان ان دنوں اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور بیٹے تیمور کے ہمراہ سوئزرلینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تیمور کی پہلی سالگرہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی تھیں جس کے فوری بعد ہی ننھے نواب والدین کے ہمراہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے یورپی ملک سوئزر لینڈ روانہ ہوئے۔سوئزرلینڈ میں تیمور بھی والدین کے ساتھ چھٹیاں منا رہا ہے اور یورپ کی برف باری سے خوب لطف اندوز ہورہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا تیمور شدید برفباری میں بچوں کی برفیلی گاڑی میں بیٹھا انجوائے کررہا ہے۔