بلوچستان سے افغان خفیہ ادارےکے مشتبہ سہولت کار گرفتار

بلوچستان سے افغان خفیہ ادارےکے مشتبہ سہولت کار گرفتار


راولپنڈی:فرنٹیئر کور بلوچستان اور خفیہ ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کر کے افغان خفیہ ادارے کے مشتبہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹئیر کور اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جب کہ موسی کالونی اور سنگن کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں افغان خفیہ ادارے کے مشتبہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سنگن میں آپریشن کے دوران ایف سی نے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے۔ انسداد اسلحہ مہم کے دوران سبی، تلی اور ڈیرہ مراد جمالی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر اسلحہ ایف سی کے حوالے کیا۔