نیب کا پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کی انکوائری کا فیصلہ

نیب کا پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کی انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

نیب کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق, قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان اسٹیل مل میں اربوں روپے کے ضیاع اور مل کی بربادی پر جامع انکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قوم کے اربوں روپے کے ضیاع کی انکوائری ہو   گی۔

نیب اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں طے پایا ہے کہ انکوائری کی جائے گی کہ کون سے مفاد پرست پاکستان اسٹیل مل کی تباہی میں ملوث تھے یا پھر کسی سازش کے تحت قومی ادارے کو برباد   کیا   گیا۔ ماضی اور حال میں تباہی کے ذمہ دار افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بھی نیب سے پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق کارروائی کی سفارش کرچکی ہے۔