شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں، پریانکا

شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں، پریانکا

نئی دہلی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے حوالے سے انتہائی تہلکہ خیز بات کہہ ڈالی ، انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں لیکن اس میں ایک رکاوٹ حائل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑانے حال ہی میں ایک مقامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں پسندیدہ اداکاروں کو نوازنے جیسے مسائل، نسل پرستی، دپیکا پڈوکون کی فلم’پدماوتی‘کے تنازعےاور اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ پریانکا چوپڑا مقبول اور کامیاب اداکارہ ہونے کے باوجود ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کرکے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔
پریانکا نے مزید کہا کہ ان کا برج کینسر ہے اور ان میں اپنے ستارے کی حامل خواتین کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ کینسر خواتین کو اپنے گھر سے بہت محبت ہوتی ہے اور انہیں بچے بھی پسند ہوتے ہیں لہٰذا انہیں بھی گھر اور بچے بے حد پسند ہیں اور وہ شادی صحیح وقت پر ہی کریں گی۔ لیکن شادی کرنے میں ایک رکاوٹ ہے کہ ’میرے لائق کوئی لڑکا بھی تو ملنا چاہئے وہ تھوڑا مشکل ہے۔