ادھار کی جھولی مستقبل میں مزید وسیع ہونے والی ہے : اسد عمر

ادھار کی جھولی مستقبل میں مزید وسیع ہونے والی ہے : اسد عمر


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسدعمر نے کہاہے کہ ادھار کے لئے پھیلائی جانے والی جھولی مستقبل قریب میں وسیع سے وسیع تر ہونے والی ہے، ڈھائی ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر تین ہفتوں میں پھونک ڈالے گئے۔


ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 200ملین ڈالرز کی کمی آئی۔ ڈھائی ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر تین ہفتوں میں پھونک ڈالے گئے۔ ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے سکوک اور یورو بانڈ پر بھی سلسلہ رکنے والا نہیں۔ ادھار کے لئے پھیلائی جانے والی جھولی مستقبل قریب میں وسیع سے وسیع تر ہونے والی ہے۔