مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا دیا

مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا دیا


لاہور :مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا جہاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں جبکہ نواز شریف بھی آج ( ہفتہ ) روانہ ہوں گے ۔


ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے ۔ سابق وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی کو ملکی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔


جبکہ خواجہ آصف اور آصف کرمانی بھی سعودی عرب چلے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لندن کے دورے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بدھ کے روز خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جن کے لئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔