یکم جنوری2018 کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی

یکم جنوری2018 کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی

کراچی: نئے سال 2018کے پہلے کاروباری دن یکم جنوری2018 بروز پیر کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ، تمام شیڈولڈو کمرشل بینکوں میں کسی قسم کا کوئی کاروباری لین دین نہیں ہوگا ۔

ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیاہے یہ تعطیل بینکوںکی کلوزنگ اور گذشتہ 6 ماہ کے کھاتوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کے ضمن میں کی جارہی ہے تاہم بینکوں کا عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود اور فرائض کی سرانجام دہی میں مصروف رہے گا۔