گیس بحران میں شدت،کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنیکا اعلان

گیس بحران میں شدت،کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنیکا اعلان
کیپشن: سکرین شاٹ

کراچی :شہر قائد سمیت ملک بھر میں گیس بحران میں شدت آگئی ہے اور سائٹ ایریا کے صنعتکاروں نے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیم پاریک کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی میں بدانتظامی کی وجہ سے بھاری نقصان ہو رہا ہے۔چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے کہا ہے کہ کل سے سائٹ ایریا میں صنعتیں بند کر دیں گے۔

دوسری جانب گیس بحران پر سوئی سدرن گیس کمپنی اور صنعت کاروں کا اجلاس آج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منگل کو گورنر ہائوس کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ سوئی سدرن کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج بھی گیس فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بعدازاں سندھ میں گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر سوئی سدرن و ناردرن کے بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا جبکہ دونوں کمپنیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کی گئیں۔


رواں ماہ کے وسط میں بھی ایک ہفتے تک سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے، جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیرمعینہ مدت تک گیس سپلائی بند کردی تھی۔


سوئی سدرن کمپنی نے گیس فیلڈز میں خرابی کا دعویٰ کیا تھا جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔


سی این جی بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہوگیا تھا، جس کے باعث اسکول،کالج، یونیورسٹی اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ گیس کی بندش کے باعث سندھ میں 70 فیصد صنعتیں بھی بند ہوگئی تھیں۔