دوسرے روز آخری سیشن میں ناقص کھیل کی وجہ سے ہی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا:سرفراز احمد

دوسرے روز آخری سیشن میں ناقص کھیل کی وجہ سے ہی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا:سرفراز احمد
ویڈیو سکرین شاٹ

سینچورین:جنوبی افریقہ کے ہاتھو ں 6 وکٹ سے پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شدید مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میںبیٹنگ لائن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔


تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ باﺅلرز ہیں لیکن کسی بھی حریف کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے بیٹنگ لائن کی جانب سے اچھا ٹوٹل حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہ دوسرے روز آخری سیشن میں ناقص کھیل کی وجہ سے ہی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا۔ دوسری اننگز میں چائے کے وقفے تک ہم بہتر پوزیشن میں تھے لیکن آخری سیشن میں بہت زیادہ وکٹیں اور بڑے سکور کا موقع گنوایا۔

اگر مزید ایک گھنٹہ بیٹنگ کرتے تو پروٹیز کو بہتر ہدف دے سکتے تھے، آخری سیشن میں ناقص کھیل کی وجہ سے ہی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تھا، فارم میں واپسی کیلئے ہمیں نیٹ میں بہت سخت محنت کرنا ہوگی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسری اور چوتھی اننگز میں بیٹنگ مسلسل مشکلات کا شکار ہو رہی ہے، ہم اچھا آغاز کرتے ہیں لیکن ایک وکٹ گرتے ہی میچ پر گرفت کمزور پڑنے لگتی ہے، دباﺅکا شکار ہوتے ہی ہماری مشکلات بڑھ جاتی ہیں، ہیملٹن ٹیسٹ 2016 سے ہی یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے،اب کافی وقت ہو گیا، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا۔