کوٹ لکھپت جیل میں قید نوا ز شریف کو سکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا

کوٹ لکھپت جیل میں قید نوا ز شریف کو سکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ نیب ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت بھگتنے والے تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں نوا زشریف کو جیل انتظامیہ نے ان کی سزا تجویز کرتے ہوئے صفائی کی ذمہ داری سونپ دی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل کے سکیورٹی وارڈ کی صفائی کیا کریں گے۔

وہ تعلیم اور تدریسی سرگرمی میں دلچسپی رکھتے تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں قیدیوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔


خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔