ٹیم کے کپتان سمیت تجربہ کار اور نوجوان بلے بازوں کی گزشتہ 5 میچوں میں کیا کارکردگی رہی ?

ٹیم کے کپتان سمیت تجربہ کار اور نوجوان بلے بازوں کی گزشتہ 5 میچوں میں کیا کارکردگی رہی ?
کیپشن: فوٹو کرک انفو۔۔۔ آفیشل ویب پیج

لاہور: پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ فارمیٹ روایتی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے ، ٹیم کے کپتان سمیت تجربہ کار اور نوجوان بلے بازوں کی گزشتہ 5 میچوں میں کیا کارکردگی رہی؟ جانیئے 

تفصیلات کے مطابق  پچھلے پانچ  ٹیسٹ میچوں میں گرین شرٹس کےشاہینوں  کی پرفارمنس چارٹ کے مطابق نائب کپتان اسد شفیق طویل عرصے سے اپنی فارم دکھانے میں ناکام رہے ہیں،5 ٹیسٹ میچوں میں ایک سنچری بنا سکے ، مجموعی سکور 261 رہا  ۔ 
اوپننگ بیسٹمین امام الحق بھی 9 اننگز کھیل کر صرف 130 رنز ہی جڑ سکے ۔جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنیوالے فخر زمان ، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دونوں اننگز میں 12،12 رنز ہی بنا پائے  ہیں ۔
نوجوان بلے باز بابر اعظم نے آخری 5 میچوں میں سنچری سمیت 443 رنز ہی بنائے ہیں ۔سنچورین میں ناکام و نامراد کپتان سرفراز احمد 10 اننگز کھیل کر 263 رنز ہی بنا پائے ۔
ٹیم میں موجود موسٹ سینئیر بلے باز اظہر علی 5 ٹیسٹ میچ کھیل کر 502 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔